Posts

Showing posts from April, 2021

روزے کے چند ضروری مسائل از پروفیسر مفتی منیب الرحمان

Image
  1) بلڈ ٹیسٹ کے لیے اپنا خون نکلوانے یاکسی شدید ضرورت مند مریض کو خون کا عطیہ دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، البتہ اگر خون دینے سے اتنی جسمانی کمزوری لاحق ہونے کا اندیشہ ہو کہ روزہ رکھنے کے قابل نہ رہے ،تو روزے کی حالت میں اس سے اجتناب کرے۔ (2) کان میں دوا یا تیل ٹپکانے یا دانستہ پانی ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا،سوائے اس کے کہ خدانخواستہ کسی شخص کے کان کا پردہ پھٹا ہواہو اور اس سے پانی یا دوا رِس کر معدے یادماغ تک پہنچ جاتاہو ،تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔ (3) ہماری تحقیق کے مطابق آنکھ میں دواڈالنے یا کسی بھی قسم کا انجکشن لگانے سے روزہ فاسد ہوجاتاہے ،بعض علماء کے نزدیک اِس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ جس مسئلے کے بارے میں قرآن وحدیث میں صریح حکم نہ ہو ،وہ مسئلہ اجتہادی کہلاتاہے ،اس میں لوگوں کو جس عالم پر اعتماد ہو ، اُس کے فتوے پر عمل کریں ، ڈاکٹر وھبہ الزوحیلی لکھتے ہیں: ’’انجکشن جلد کے اندرپٹھوں میں یا رگوں میں لگانا ہو،بہتر یہ ہے کہ روزے کی حالت میں نہ لگائے ، افطار کے وقت تک انتظار کرے ،اگر رگوں میں خون چڑھائے گا ،توروزہ فاسد ہوجائے گا ، (فقہ الاسلامی وادِلّتہ،جلد3،ص: 1412)‘‘۔ (4) روزے کی حالت...